اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور:(11 دسمبر 2019) لاہور پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو غازی آباد پولیس نے گرفتار کیا،گرفتار ہونے والے ملزمان میں کاشف عرف کاشی اور یاسین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران شہر کے مختلف مقامات پراسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان سے دوپستول، ،موبائل فونز،ہزاروں روپے کی نقدی اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان سے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.