بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں نازی طرز کے حراستی کیمپ بنانے کی منصوبہ بندی

سرینگر(آن لائن) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو بھوکا رکھنے ، تشدد کا نشانہ بنانے اور مارنے کے لئے نازی طرز کے حراستی کیمپ بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا واضح عندیہ سابق بھارتی آمی چیف جنرل پین راوت نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا ۔ جنرل پین راوت کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوان بنیاد پرست بن رہے ہین جبکہ ایسے نوجوانوں کی شناخت اور انہیں غیر بنیاد پرست کیمپوں میں ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ جنرل پین کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز پر یہ الزام عائد نہیں کیا جانا چاہئے کہ ان کی پیلٹ گنوں سے لوگ زخمی ہو رہے بلکہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ پیلٹ گنوں سے زیادہ وہ بنیاد پرست پتھرائو کرنے والے وہ نوجوان خطرناک ہیں جن کی سنگساری سے بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوں کے لئے حراستی کیمپ بہت اہم ہیں ۔ دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت پسند تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ غیر بنیاد پرستی کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو نئے کیمپوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی کشمیریوں کی تحرک آزادی کو دبانے کے لئے تمام تر وحشیانہ حربے آز ما رہا ہے ۔ بیان میں حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لے کر بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.