آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز شدید آگ اور طوفان کی لپیٹ میں

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز شدید آگ اور طوفان کی لپیٹ میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ٹاون کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور مٹی کے طوفان کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آسٹریلیا میں جہاں جنگلات میں لگی آگ نے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے وہیں گز شتہ روزآسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ٹاؤن نینگان میں مٹی کے طوفان نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ۔

یاد رہے آسٹریلیا میں موسم کی سختی، اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں مبتلا کردیا ہے۔

انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

خیال رہے آسٹریلیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ اور مٹی کے طوفان کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ  آسٹریلیا میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی آسٹریلیاکےجنگلات میں  لگنےوالی آگ شدت اختیارکی تھی اور آگ کی زد میں آکر 3افرادہلاک،درجن سے  ذائد زخمی اور متعددمکانات جل کرخاکسترہوگئے تھے۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلزاورکوئینزلینڈمیں 70 سےزائد  مقامات پرآگ  لگی تھی۔

جنگلات میں لگنےوالی آگ تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیلتی جارہی تھی جس کی زد میں آکر میں 150 مکانات خاکستر ہوگئے  تھے شدید آگ سے جھلس کر 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

نیوساتھ ویلزکےجنگلات میں لگی آگ کوبجھانےاورامدادی کاموں میں فائربریگیڈ کے پندرہ سوفائرفائٹرزکو طلب کیا تھا، سیکڑوں طیارےاورہیلی کاپٹرزبھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں شریک ہوئے تھے۔

کوئینزلینڈمیں رہنےوالےہزاروں افرادکوجلدازجلدعلاقہ چھوڑنےکاحکم دےدیا گیا تھا۔

کوئینزلینڈفائراینڈایمرجنسی سروسزکےقائم مقام کمشنرمائک واسنگ نے خدشہ ظاہرکیاتھا کہ اس رواں سال کےاختتا م تک آسٹریلیامیں بارش کاامکان نہیں ہے،ان کامزیدکہنا تھاکہ رواں سال کےاختتام تک اورممکنہ طورپرنئےسال کےابتدامیں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔

 دوسری جانب وزیراعظم اسکاٹ موریسن نےمتاثرہ علاقےکادورہ کیااورنقصانات کاجائزہ لیا،انہوں نے ہلاک ہونےوالوں کےلواحقین کےساتھ اظہاریکجہتی بھی کیاتھا۔

 واضح رہےکہ رواں سال اس سے قبل دنیاکےسب سے وسیع وعریض جنگل ایمیزون میں جولائی سےلگی آگ نے جنگل کےایک بہت بڑےحصےکوجلا کرراکھ کردیاتھا۔جبکہ ستمبرمیں انڈونیشیامیں بھی خوفناک  آگ  بھڑکی تھی جس کےباعث 2.3 ملین ایکڑاراضی جل کرراکھ ہوگئی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.