انٹربینک میں ڈالر،صرافہ مارکیٹ میں سونامہنگاہوگیا

کاروباری ہفتےکےدوسرے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں پانچ پیسےاضافہ ہوا ہے۔

ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کےمطابق انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 154.65 روپے میں فروخت ہورہاتھاجوکہ آج 154.70 روپے میں دستیاب ہے۔

 جبکہ کاروباری ہفتےکےدوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی  یہ 154.80 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 11سوروپےاور10گرام  سونے کی قیمت میں 897 روپے اضافہ ہواہے۔

 صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 سو روپےاضافےکےبعد 90،800جبکہ دس  گرام  سونےکی قیمت  897 روپے اضافےکےبعد77،800  روپےہوگئی ہے ۔

 جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی اضافہ  نہیں ہواہے،10 گرام چاندی  کی قیمت 897 ، اورفی تولہ  چاندی  کی قیمت 1،045 پر   فروخت ہوئی ۔

منگل کےروز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 747 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 182 پوانٹس کا اضافہ دیکھا گیاہے۔

گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ 420 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 747 پوائنٹس پربندہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں پیرکوکاروباری ہفتےکےپہلےروز کا آغاز 43 ہزار 167 پوائنٹس پرہوا۔ کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوااورآغاز میں ہی 865 پوائنٹس اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 43 ہزار 302 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبارکےاختتام سے قبل مارکیٹ میں سب سے زیادہ کمی 535 پوائنٹس کی دیکھی گئی اورانڈیکس 42 ہزار 632 پوائنٹس پرٹریڈکر رہا تھا تاہم انڈیکس کا اختتام 420 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 116,280,800 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,196,367,317 بنتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.