ٹی ٹوئنٹی سیریز، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی

لاہور: (20 جنوری 2020) پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جمعرات 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔

بنگلہ دیش ٹیم جمعرات کو 3 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کرے گی، بعد ازاں مہمان ٹیم کے کپتان محموداللہ اور بابراعظم ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش انٹیلیجنس کے افسران بھی موجود ہوں گے۔

صدر بنگلہ دیش بورڈ ناظم الحسن 23 جنوری کی رات لاہور پہنچیں گے جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ اکرم خان اور چیف سلیکٹر منہاج العابدین بھی ٹیم کے ہمراہ آئیں گے۔ واضح رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24، دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.