عائزہ خان کا فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بیان

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مرکزی اداکارہ عائزہ خان کے مداح اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جب کہ ٹی وی سے شہرت حاصل کرنے والے تقریباً ہر اداکار کی اگلی منزل بڑی اسکرین ہی ہوتی ہے لیکن عائزہ خان اس کے برعکس سوچتی ہیں۔

حال ہی میں ایک تقریب کےدوران جب عائزہ خان سے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ انہوں نے کبھی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا اور نہ ہی یہ سوچا ہے کہ وہ کس اداکار کے ساتھ فلموں میں کام کریں گی۔

تقریب میں موجود ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ نے عائزہ خان کی بات پر کہا کہ ایک بار انہوں نے عائزہ سے اس بارے میں سوال کیا تھا کہ اب تمہیں فلم کرنی ہے جس پر عائزہ نے کہا تھا کہ نہیں مجھے فلم نہیں کرنی اور نہ مجھے خود کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا شوق ہے میں چھوٹی اسکرین پر بہت خوش ہوں۔

ہدایت کار ندیم بیگ کی بات پر عائزہ خان نے کہا مجھے لگتا ہے ’’جو مزہ لوگوں کے گھر میں آنے میں ہے وہ انہیں بلانے میں نہیں ہے۔‘‘ ان کی اس بات پر ہال میں موجود تمام لوگوں نے انہیں تالیاں بجا کر داد دی ۔ جب کہ ہمایوں سعید نے مذاقاً کہا عائزہ دعوت کھانا چاہتی ہے دعوت دینا نہیں چاہتی۔

شیئر

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.