وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ہنگری کے سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ہنگری کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات کو زیر غور لایا گیا۔ ہنگری کے سفیر نے سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر اعجاز شاہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے کام کر کے خوشی ہوتی ہے۔ پاکستان کی پوزیشن بین الاقوامی سطح پر واضح حد تک بہتری آئی ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کی بہتری سے متعلق حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہیں۔پوری کوشش ہے کہ اپنی سفارتی کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔جبکہ ہنگری کے سفیر نے کہا کہ ویزہ اور دیگر امور پر وزارت داخلہ کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ آٹھ سال سے یہاں خدمات سر انجام دے رہا ہوں، پاکستان کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.