کاروباری ہفتے کا دوسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 121 پوائنٹس کی کمی کے بعد بند

کراچی: (21 جنوری 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی دیکھی گئی۔دوسری جانب سونےاور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلارجحان دیکھاگیا جس کے بعدمارکیٹ121پوائنٹس کی کمی سے42ہزار626کی سطح پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر338 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 205کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ120کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 42,965جبکہ کم ترین سطح 42,338ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے کے اضافے سے154.80 سے بڑھکر 155روپے پربندہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر1پیسے کے اضافے سے 154 روپے60پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونا150روپے کے اضافے سے89ہزار950روپے فی تولہ پرپہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 128 روپے کے اضافے سے77ہزار118 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا4ڈالر کی کمی سے15سو56 ڈالرفی اونس پرآگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.