سوشل میڈیا کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی

سوشل میڈیا ویب سائٹس پرغیراخلاقی مواد کو ہٹانے کے لیے سائبر کرائم ایکٹ قوانین بدلنے کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں،

کمیٹی میں اےڈی جی بشارت، ڈائریکٹرسائبر کرائم وقار احمد، ڈائریکٹر لاء طارق محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ سجادعلی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی 6 سوشل سائٹس کے عدم تعاون پر سفارشات اور حکمت عملی تیار کرے گی اور ان سفارشات کو وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نازیبا اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹس کو کئی بار خطوط لکھے گئے لیکن ان کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.