بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

سری نگر: (26 جنوری 2020) آج بھارت اکہترواں یوم جمہوریہ منائے گا۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ حریت قیادت نے عوام سے یوم سیاہ منانے اور احتجاج کی اپیل۔

بھارتی کرفیو اور سختیوں کے باوجود کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری بھارتی یوم سیاہ پر مظاہرے کریں گے۔ سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اقوام متحدہ کے دفتر اور دنیا بھر میں کشمیری انسانی حقوق کی تنظیموں اور اپنی اپنی حکومتوں کے دفاترمیں یادداشتیں جمع کرائیں گے۔ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے گاکہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی بند کراکر اپنی قراردادوں پر عمل کرائےجبکہ انسانی حقوق کی تنظمیں اپنی حکومتوں سے مطالبہ کریں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.