طیب اردوان پاکستان میں آنیوالا آئندہ انتخاب جیت سکتے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، پاکستان ترکی کی صنعت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ طیب اردوان پاکستان میں آنیوالا آئندہ انتخاب جیت سکتے ہیں، چاہتے ہیں ترکی سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں مائننگ کے شاندار مواقع ہیں، ہر شعبہ میں ترکی سے تعاون چاہتے ہیں، موجودہ حکومت تجارت دوست ہے۔

 پارلیمنٹ میں اردوان کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے بھی ڈیسک بجائے، پہلی بارہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بھی ان کو بھرپور داد دی۔

قبل ازیں مشیر تجارت عبدالزاق داؤد کا کہنا تھا پاک ترک بزنس فورم کا 2 روز سے اجلاس جاری تھا، ٹیکسٹائل کے شعبہ میں تعاون بڑھایا جائے گا، ٹیکسٹائل کے شعبہ سے وابستہ وفد ترکی جائے گا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تذویراتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا، سیاحت، کان کنی، تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.