مہاتیر محمد کا بیٹی کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی بیٹی کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں مہاتیر محمد جن کی عمر 94 سال ہے ایک چیریٹی ایونٹ میں اپنی بیٹی مرینہ محمد کے ساتھ رقص کر رہے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے رونگینگ نائٹ کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کی اور وہیں پہ کیے گئے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

چیریٹی ایونٹ میں مہاتیر محمد نے مالے گانے بھی گائے جب کہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی ہمسہ اس دوران وائلن بجاتی رہیں۔

اس ہائی پروفائل ایونٹ میں سفرا، ہائی کمشنرز اور سابق سول ملازمین نے بھی شرکت کی۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پہ اپ لوڈ ہوتے ہی دھوم مچا دی اور مہاتیر محمد کے چاہنے والوں نے دھڑا دھڑا ویڈیو کو دیکھا اور شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملائشیا کے وزیراعظم کے مداح اس وجہ سے بھی اس ویڈیو کی اتنی پذیرائی کر رہے ہیں کہ کیسے 94 سالہ بزرگ اتنا چاک و چوبند اور جسمانی طور پر فٹ ہو سکتا ہے کہ اتنی سرعت سے رقص کرے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.