کوروناوائرس،لاہورائیرپورٹ سےعمرہ زائرین کو آف لوڈکردیاگیا

لاہورایئرپورٹ سےسعودی عرب جانےوالےعمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ حکام کےمطابق جدہ جانےوالی پروازایس وی 735 سے بھی 300 مسافروں کوآف لوڈ کردیا گیا ہے۔

لاہورائیرپورٹ حکام کاکہناہےکہ پی آئی اے کی لاہورسےمدینہ جانےوالی پروازسے 300 عمرہ زائرین کواتاراگیاہےجس پرعمرہ زائرین کی جانب سےعملے سے تکراراورایئرپورٹ پراحتجاج کیاگیاہے۔

ایئرپورٹ حکام کاکہنا ہے کہ ایئرپورٹ لاؤنج میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد جمع ہے جبکہ پی آئی اے کی رات 10:30 بجے جانے والی پرواز کو بھی روک دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کےمطابق جدہ جانےوالی پرواز ایس وی 735 کی چیک ان جاری ہے اور پی کے 759 کے 340 سے زائد عمرہ زائرین کو گھروں سےنہ آنے کے لیے فون کالز کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث سعودی عرب نےعمرہ اورمسجد نبویؐ کی زیارت کےلیے آنے والوں کے لیے داخلہ عارضی طور پر بند کردیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.