کوروناوائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 21 ہزار سے تجاوز کر گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد21,283 ہوگئی ہے اور چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مہلک کورونا وائرس سے اٹلی میں مزید چھ سو تراسی افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد سات ہزار پانچ سو تین ہوگئی ہے۔

اسپین میں ہلاکتیں چین کی مجموعی ہلاکتوں سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ اسپین میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چھ سو چھپن افراد ہوگئے ہیں جس سے مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو سینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین کی نائب وزیر اعظم کارمن کالبو بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہیں۔

چین میں بتیس سو ستاسی افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایران میں  دو ہزار ستتر، امریکہ میں نو سو چوالیس، جرمنی میں دو سو چھ اور جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی ہے۔

کیلی فورنیا سے کانگریس کی خاتون رکن کیٹی پورٹر میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں اور انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور نو سو کے لگ بھگ متاثر ہیں۔ مکہ، مدینہ اور ریاض میں مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کا  توسیعی منصوبہ بھی روک دیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.