کرونا وائرس: کوئٹہ داخلی اور خارجی راستے مکمل سیل

فوٹو: آن لائن

حکومت بلوچستان نے کرونا وائرس  کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے کوئٹہ کا رابطہ ملک اور صوبے کے تمام اضلاع سے منقطع کر دیا۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کوئٹہ سے کوئی باہر جائے اور نہ اندر آئے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد کو بھی مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ دونوں علاقوں ميں بڑی تعداد میں زائرین موجود ہیں۔ دونوں علاقوں کو بند کرکے اسکریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ شہر کے 8 مقامات کو فوری طور پر مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.