عدنان صدیقی کی کورونا سے بچاو کا حفاظتی لباس بنانے کی ویڈیو وائرل

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکار عدنان صدیقی کی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو کا حفاظتی لباس بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔عدنان صدیقی نے لاک ڈاون کے روز سے اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے اور لوگوں کو ویڈیو کے ذریعے پیغام دینے میں مشغول ہیں، تاہم اب انہوں نے ڈاکٹروں کے لئے کورونا وائرس سے بچاو کا حفاظتی لباس بنانے شروع کر دیئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عدنان صدیقی کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کے لئے سلائی مشین کے ذریعے لباس تیار کر رہے ہیں۔ جس میں وہ خود بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لباس کورونا وائرس کے متاثرین کی حفاظت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے ہے کیوں کہ موجودہ صورتحال میں یہ حفاظتی لباس بہت ضروری ہے۔عدنان صدیقی نے کہا کہ معروف ڈیزائنر عاصم جوفا آپ کو لباس بنانے کا طریقہ اور ضروری سامان حاصل کرنے کی رہنمائی بھی کر دیں گے کیوں کہ جب میں یہ لباس بنا سکتا ہوں تو آپ پھر آپ بھی بنا سکتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

19