عالمی رہنمائوں کا جہاز کریش میں جانی نقصان پر تعزیتی پیغام بھیجنے پر شکر گزار ہوں، وزیر اعظم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نےعالمی رہنمائوں سے جہاز کریش میں قیمتی جانوں کے نقصان پر تعزیتی پیغام بھیجے پر اظہار تشکر کیا۔

المناک فضائی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیتی پیغامات بھجوانے پر میں عالمی رہنماؤں کا شکرگزار ہوں۔ سوگ کے ان لمحات میں ڈھارس بندھانے اور اظہارِ یکجہتی کو پاکستان کی عوام نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 22, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ دنیا کے لیڈران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جہاز کریش میں قیمتی جانوں کے نقصان پر تعزیتی پیغام بھیجے۔

عمران خان نے لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اس حمایت اور یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

42