پارسل سے 30کلو سونا برآمد۔۔ یہ پارسل کس نے بھیجا اور کس کیلئے بھیجا ۔۔؟ حیران کن تفصیلات جانیے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کوریئر سروس کے ذریعے سمگلنگ کا انکشاف  ہو اہے۔ بھارت میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کے نام ایک سفارتی پارسل میں سے 30 کلو گرام سے زائد سونا برآمد ہوا ہے۔جنوبی ریاست کیرالہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود کسٹم حکام نے باتھ روم فٹنگز کے اندر چھپایا گیا سونا برآمد کیا جو بظاہر سمگل کیا گیا ہے۔یہ پارسل تھیرووننتھاپورم شہر میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کے نام پر تھا۔متحدہ عرب امارات نے اس پارسل سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک سابق مقامی ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے دلی میں سفارت خانے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ پارسل کس نے بھیجا۔سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ‘اماراتی حکام نے زور دیا ہے کہ ملوث افراد جنھوں نے نہ صرف ایک سنگین جرم کیا ہے بلکہ انڈیا میں اماراتی مشن کی ساکھ خراب کرنے کی بھی کوشش کی، انھیں نہیں چھوڑا جائے گا۔’پیغام میں کہا گیا کہ ‘ہم انڈین حکام کے ساتھ اس جرم کی جڑ تک پہنچنے میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔’انڈیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اخبار گلف نیوز کو بتایا کہ قونصل خانے کے سابق ملازم کو ‘اپنا کام نہ کرنے پر’ کئی ماہ قبل ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ریاست کیرالہ کے وزیرِ اعلیٰ پینارائے وجین پر اپوزیشن کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاہم انھوں نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ اس ریاست کے ایک سینیئر عہدیدار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں کمی نے انڈیا میں سمگلنگ کے ذریعے سونے کی آمد کو زک پہنچائی ہے اور سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

45