پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 69 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (24 ستمبر 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ 69 پوائنٹس کی کمی پر اختتام پذیر ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا۔ مارکیٹ 69 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 806 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 236 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 114 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41 ہزار 942، جبکہ کم ترین سطح 41 ہزار 416 رہی۔

ادھر سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286روپے کی کمی سے 96 ہزار 451 روپے۔ ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالرز کی کمی سے 1857 ڈالرز پر آگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد ڈالر 166.22 سے کم ہو کر 165.96روپے پر بند آگیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ہوگئی جس کے باعث ڈالر 166.30 سے 166.15 پر آگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

49