آسمان سےگراکھجورمیں اٹکا،ایڈز سے نجات پانے والے پہلے انسان کوکونسی خطرناک بیماری لاحق ہوگئی ؟

واشنگٹن(ویب ڈیسک) دنیا کا پہلا انسان جس نے ایڈز جیسے لاعلاج مرض کو شکست دی، کئی برس بعد کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم 54 سالہ شخص نے 12 سال قبل لاعلاج مرض ایچ آئی وی ایڈز سے نجات پائی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رین براون نامی شخص نے 2006 میں ایڈز سے نجات پائی تھی اور اب کئی برس بعد کینسر میں مبتلا ہوگیا ہے، جس کا علاج تاحال جاری ہے۔کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف امریکی شہری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں وہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بطور ٹرانسلیٹر ملازمت کرتا تھا کہ اس دوران ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا۔رین براون نے بتایا کہ جس شخص سے ٹرانسپلانٹ ہوا اس میں ایڈز کے جراثیم موجود تھے جس کے باعث وہ مجھ میں بھی منتقل ہوگئے تاہم کامیاب علاج کے بعد میں ایڈز سے شفایاب ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رین براون دنیا کا پہلا انسان نے جو ایچ آئی ایڈز کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔لیکن بدقسمتی سے اب وہ کینسر میں مبتلا ہوگیا ہے، رین براون نے کہا کہ کینسر میرے جسم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

95