موڈیز نے پاکستانی معیشت 1.5 فیصد تک بڑھنے کی پیشگوئی کردی

معیشت کی عالمی ریٹنگ کے ادارے  موڈیز نے  پاکستانی معیشت 1.5 فیصد تک بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  موڈیز پاکستان کے  بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار  دیتے ہوئے کہا کہ   چیلنجز کے باوجود پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے نظام میں بہتری آئی ہے۔

موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  حکومت کی جانب سے اصلاحات اور پالیسی میں بہتری کی وجہ سے استحکام آیا ہے۔2020  میں بینکوں کے منافع میں اضافہ ہوا ہے۔

موڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے پاکستانی معیشت 2021 میں 1.5 فیصد شرح نمو کی طرف واپس آسکتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اگست میں عالمی وباء کی پہلی لہر کے دوران  بھی عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک بڑھا کر  مستحکم کیا تھا اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی بی تھری پر برقرار رکھی تھی۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

152