لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے کے بعد 50 غیر ملکی کھلاڑی آج سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے اور ابتدائی مرحلے میں 50 غیر ملکی کھلاڑی آج روانہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل میں شریکدو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے، ابتدائی طور پر کورونا کا شکار ہونے والے ایک کھلاڑی کا نام سامنے آیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فواد احمد تھے اور ان کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن بھی عالمی وباءکورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔تین سے چار کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد پی سی بی نے ایونٹ ملتوی کرنے اعلان کرتے
ہوئے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ ، ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے کرس لین اور جیسن پلگرام نے کراچی میں کورونا ویکسین لگوا لی جبکہ متعدد کھلاڑیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا۔
