’پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہو گا‘

image

وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔ 

وزارت کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کونظر آجائے گا اور پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان کا چاند اسلام آباد،لاہور، پشاور اور کراچی میں واضح نظر آئے گا۔ دوسری جانب علماء نے روزے کے دوران کورونا ویکسین لگوانا جائزہ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دارالافتا پاکستان و سعودی عرب اور جامعہ الا زہر نے کورونا ویکسین روزہ میں لگوانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ضمن میں جاری فتوی کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی، مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہر انسان کو کورونا ویکسین لگوانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور شریعت بھی احتیاط کا حکم دیتی ہے۔ عوام اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.