ترک حکومت کی جانب سے عمران عباس کا بطور خیر سگالی سفیر تقرر

ترکی کی حکومت نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو پاکستان سے خیرسگالی سفیر منتخب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارعمران عباس نے اس کی تصدیق اپنے انسٹاگرام پر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@imranabbas.official)

عمران عباس نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ترکی کی حکومت نے انھیں اس مقصد کے لیے چنا ہے۔

اداکار نے مزید تحریر کیا کہ وہاں کی وزارت مذہبی امور نے انھیں تنزانیہ سمیت دیگر افریقی ملکوں کے اس ہفتے ہونے والے دورے کے لیے بطور خیرسگالی سفیر پاکستان سے چنا ہے، تاکہ وہاں ترک فنکاروں کے ساتھ جاکر وہاں کے عوام کو پانی، خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جاسکیں۔

انھوں نے کیپشن تحریر کیا کہ’الحمد اللّٰہ، پاکستان ترکی، خیرسگالی سفیر۔‘

اداکارعمران عباس مشہور و معروف ترک اداکاروں کے ساتھ افریقی ممالک کا دورہ کریں اور وہاں کے عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرسکیں۔

واضح رہے کہ یہ اعلان عمران عباس کے دورہ ترکی کے بعد کیا گیا، جہاں عمران عباس نے ترک فنکاروں سے ملاقات کی تھی۔

اس تقرری پر عمران عباس کے فینز اور دوستوں نے بھی انھیں مبارکباد دی ہے۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

54