41 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ ان کی زندگی کا سب سے برا وقت کونسا تھا

امریکا کی معروف 41 سالہ گلوکارہ پنک نے بتا دیا کہ وہ کونسا وقت تھا جو ان کی زندگی کا سب سے برا وقت تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکارہ پنک نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہونا بھیانک اور بہت ہی برا وقت تھا۔

گلوکارہ نے بتایا کہ  مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں بچ پاؤں گی۔

حالیہ ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے بتایا کہ وہ وقت بہت ہی برا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ زندگی کا بھروسہ نہیں تھا تاہم میں نے اپنی وصیت بھی دوبارہ لکھ لی تھی۔

گلوکارہ نے بتایا کہ بیماری کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب مجھے اپنے اور بیٹے کے لئے لگا کہ اب ہمارے لئے وقت ختم۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کے دوران میں نے اپنی قریبی دوست کو فون کر کے بتایا کہ میں اپنی بیٹے سے بےحد پیار کرتی ہوں۔

گزشتہ سال اپریل میں گلوکارہ پنک اور ان کے 4سالہ بیٹے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گلوکارہ پنک کے شوہر اور بیٹی بھی اس وبا کا شکار ہو گئے تھے۔

--> Double Click 970 x 90


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

499