سندھ میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اہم فیصلے

سندھ میں جمعہ سے ریسٹورنٹ ٹیک آوے کی سہولت صرف مغرب تک دیں گے۔

سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں جمعرات سے مغرب کے بعد ریسٹورنٹ صرف ہوم ڈلیوری کرسکیں گے۔ گروسری کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلے رہیں گی۔ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران کراچی کے تمام ساحلی مقامات بند رہیں گے۔

وزیراعلی سندھ  نے کہا ہے کہ میڈیکل اسٹورز کواستثنی حاصل ہوگا اور ادویات فروخت کرنے والی دکانیں دیر تک کھلی رہیں گی۔ صوبے میں ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

251