اسلام آباد: مختلف سیکٹرز کی 44گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

image

فوٹو: آن لائن

کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد میں مختلف سیکٹرز کی 44گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔

سیل کی گئی گلیوں میں نقل وحرکت اور داخلہ محدود کر دیا گیا۔

جی ٹین تھری کی گلی نمبر 52، 53، 63 اور 70 کو سیل کر دیا گیا۔ جی الیون تھری کی گلی نمبر 46 اور 53، جی تھرٹین ٹو کی گلی نمبر 47، 48 اور 49 جبکہ ای الیون فور کی گلی نمبر ایک، دو اور چھ بھی سیل کی گئی ہیں۔

سیکٹر آئی ٹین ٹو کی گلی نمبر 32 اور 33، جی تھرٹین ٹو میں گلی نمبر 30، 32، 45 اور 74 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

جی نائن فور میں گلی نمبر 91، 93، 96، 98، 99 اور 100 بھی سیل کر دی گئی۔ جی نائن فور کی ہی گلی نمبر 56، 62، 66 اور 67 جبکہ آئی ایٹ فور کی گلی نمبر 91، 92، 95 اور 109 سیل کر دی گئیں۔

آئی ٹین ون میں گلی نمبر 55 سے 58 کے ساتھ گلی نمبر 61، 64، 65 اور 80 سے 83 تک میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگیا۔ جی ففٹین ون میں گلی نمبر 19اے کو بھی کرونا کیسز کے باعث سیل کر دیا گیا۔

دوسری طرف معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کرونا وباء کی چوتھی لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ عوام پرہجوم جگہوں سے اجتناب برتیں اور کمروں میں ہوا کا گزر یقینی بنائیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ویکسی نیشن کرونا سے نمٹنے میں اہم ہتھیار ہے۔ ملک میں اب تک 3کروڑ سے زائد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

73