تعلیمی اداروں سے متعلق وزارت تعلیم کااہم اجلاس آج ہوگا

فوٹو: آن لائن

کرونا کیسز کی بڑھتی شرح کے باعث بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج 4 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

تعلیم اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی کرونا ویکسینیشن سے متعلق غور کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ 2اگست سے لاہور سمیت پنجاب بھر ميں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسکولز کھول دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں کراچی میں کرونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے بارعث اسکولوں، کالجز اور جامعات کو بند کردیا گیا تھا جبکہ امتحانات بھی ملتوی ہوگئے تھے۔

سندھ حکومت نے کراچی میں 8اگست تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

196