سونی ایکسپیریا1 فور کے کیمرے کی خاصیت کیا ہوگی؟

image

گز چائینا ویب سائٹ سے لی گئی تصویر

 اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سونی اپنے ایکسپیریا 1 فور میں کیمرے کے سینسرز کی تعداد کو نہ صرف چار تک بڑھائے گی بلکہ ان کے ریزولوشن میں بھی مزید بہتری لائے گی۔

چینی ویب سائٹ گز چائینا کے مطابق کیمرہ میں موجود سینسر کے چار حصوں میں سے تین حصے 48 میگا پکسل اور ایک حصہ 50 میگا پکسل کا ہوگا۔

سونی ایکسپیریا 1 تھری کے مقابلے میں یہ ایک زبردست اقدام ہے کیونکہ سونی ایکسپیریا 1 تھری میں 12 میگا پکسل کے تین ماڈیولز تھے۔

پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ 50 میگا پکسل کا ماڈیول سونی آئی ایم ایکس766 سینسر پر مبنی ہوگا جس کا آپٹیکل فارمیٹ 1/1.56 انچ ہے۔ اسکا 48 میگا پکسل کا سینسر سونی آئی ایم ایکس689 یا آئی ایم ایکس789 کا ہوگا جبکہ اسکے ساتھ ساتھ یہ 48 میگا پکسل کیمرے میں سونی آئی ایم ایکس582 یا سونی آئی ایم ایکس586 ½ انچ بھی پیش کرے گا۔

سونی ایکسپیریا 1 فور واقعی اس طرح کا ہوگا یا نہیں، یہ اگلے سال کی پہلی سہہ ماہی تک ہی معلوم ہو سکے گا۔

دوسری جانب جاپانی صنعت کار نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ 26 اکتوبر کو ایکسپیریا کی نئی مصنوعات متعارف کروائی جائے گی لیکن سونی کی جانب سے آنے والی نئی مصنوعات سے متعلق کوئی اور معلومات نہیں دی گئی کہ آیا وہ اسمارٹ فون ہوگا یا ٹیبلیٹ۔

اس سے قبل، کمپنی رواں سال ایکسپیریا 10 تھری لائٹ، ایکسپیریا 1 تھری، ایکسپیریا 5 تھری اور ایکسپیریا 10 تھری متعارف کروا چکی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.