بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ

image

حادثے کا شکار بھارتی ایئر فورس کا طیارہ

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں تربیتی طیارے میں سوار پائلٹ زخمی ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000 تھا۔ ترجمان بھارتی فضائیہ کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔ طیارے نے مہاراج پور ایئر بیس سے اڑان بھری تھی۔

ترجمان بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملٹری پولیس اور پولیس اہل کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جب کہ پائلٹ کو فور طور پر ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ طیارے سے پائلٹ کی بذریعہ پیرا شوٹ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پر بھی جاری کی گئی ہے، جو بظاہر کسی موبائل فون کے کیمرے سے بنائی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.