اداکارہ صنم سعید کی بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش

image

پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کا شوق ہے۔

اداکارہ صنم سعید ایک بھارتی ہارر ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کے لئے کام کر رہی تھیں جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کے اس ویب سیریز کے حوالے سے منعقد آن لائن تقریب میں اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کا شوق ہے اور وہ اس انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو عامر خان کے ساتھ کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اداکارہ نے ویب سیریز میں اپنے ایک کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اس نوعیت کا کردار پہلے کبھی نہیں کیا ہے لیکن اس سریز میں کام کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بھارتی ٹیلی وژن پر بھی کام کریں گی۔

یاد رہے کہ ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ صنم سعید کی پہلی ویب سیریز ہے، جس میں ان کے ساتھ ثروت گیلانی، مہربانو، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، سامعہ ممتاز اور سامعیہ عارف سمیت دیگر اداکار دکھائی دیں گے۔

View this post on Instagram A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

مذکورہ ویب سیریز کو آئندہ ماہ 10 دسمبر کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو’ پر ریلیز کیا جائے گا، جس میں صنم سعید ’زووی‘ نامی بولڈ لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.