سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی

image

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونیوالے بڑے اضافے کے بعد غیر معمولی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 2400 روپے جبکہ فی اونس نرخ 26 ڈالر سستا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 2400 روپے کمی سے ایک لاکھ 22 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 2058 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 5 ہزار 281 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے فی اونس نرخ 26 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 1787 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی قیمت فی تولہ سونا 1200 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 23 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.52 ڈالر کمی سے 23.18 ڈالر پر آگئے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.