پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کارروائی، 3 ہزار کلو جعلی مال تلف

image

پنجاب میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے  ٹھوکر نیاز بیگ، مد ینہ کالونی، سمن آباد اور رائیونڈ روڈ  کے علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں کھلے رنگوں، کیمیکلز اسٹارچ سے جعلی کیچپ، مایونیز اور ساسز تیار کرنیوالے 4 یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے  3452 کلو جعلی مال تلف کردیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منظور شدہ فارمولے کے بغیر ممنوعہ اسٹارچ میں کھلے رنگوں کی ملاوٹ سے جعلی ساسز اور کیچپ تیار کی جار ہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سبزیوں اور  پھلوں کو پلپ کے بغیر کیمیکلز سے تیار کردہ مضر صحت کیچپ کو نان فوڈ گریڈ پلاسٹک بوتلوں پیک کیا گیا تھا جبکہ پروڈکشن ایریا میں واش روم اور ناقص انتظامات تھے۔

واضح رہے کہ تیارکردہ جعلی ساسز اور کیچپ کو لیبلنگ کے بغیر مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جاتا تھا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.