شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا، وہ خیبرپختونخوا سے ایوان بالا کیلئے الیکشن لڑیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عامر کیانی نے جاری کیا۔ شوکت ترین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، وہ کل (جمعرات کو) اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے استعفی دیا تھا، جن کی جگہ اب شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.