شوبز شخصیات کا چوری کے الزام میں خواتین کو برہنہ کرکے تشدد کرنے پر سخت ردعمل

image
شوبز شخصیات نے فیصل آباد میں چوری کے الزام میں خواتین کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیصل آباد میں گزشتہ روز ایک انتہائی دلخراش اور قابل مذمت واقعہ پیش آیا جہاں 4 خواتین کو فیصل آباد کے بازار میں دن دیہاڑے مردوں کے ایک گروہ نے  چوری کے الزام میں برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو کلپس گردش کر رہے ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردوں کا ایک گروپ خواتین کو گھسیٹ رہا ہے جب کہ وہ خواتین ان سنگدل مردوں کی منت سماجت کرتی رہیں کہ ہمیں معاف کردو، ہم نے کوئی چوری نہیں کی لیکن وہ بدبخت انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے فوراً بعد عدنان صدیقی، یاسر حسین، عائشہ عمر سمیت کئی مشہور شخصیات نے اس دلخراش واقعے کی سخت مذمت کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور وزیر اعظم عمران خان سے جوابات طلب کیے۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بیمار ذہنیت کا ایسا گھناؤنا مظاہرہ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ہمیں بحیثیت معاشرہ خود جائزہ لینا چاہیے جب کہ عائشہ عمر نے کہا اس ملک میں ہو کیا رہا ہے؟

Such an abhorrent display of sick mentality stemming from deep-seated patriarchy. The culprits must be brought to book. And we, as a society, must introspect. #nocountryforwomenhttps://t.co/hF4hn8BbuE

— Adnan Siddiqui (@adnanactor) December 8, 2021

ادھر یاسر حسین بھی اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکے اور کہا کہ ریاست مدینہ کے شہر فیصل آباد میں ہونے والا انتہائی افسوس ناک واقعہ!

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.