اب پیاز کاٹتے وقت آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے!

image

اب پیاز کاٹتے وقت آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے کیوں کہ برطانیہ میں Sunions پیاز تیار کی گئی ہے جس نے کچن میں کام کرنے والے لوگوں کو آنسو بہانے کی تکلیف سے چھٹکارا دلا دیا ہے۔

پیاز کاٹنے سے اکثر لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں تاہم اب برطانیہ میں لوگوں کو اس سے نجات مل گئی کیوں کہ وہاں کی ایک سپر مارکیٹ نے میٹھا پیاز فروخت کرنے کے لیے تیار ہے جسے Sunions   کا نام دیا گیا ہے اور یہ باورچی خانے میں لوگوں کے آنسو نہیں نکلنے دے گا۔

سپر مارکیٹ نے کہا کہ پیاز کی نئی قسم ان لوگوں کے لیے مثالی ہے جن کی آنکھیں حساس ہیں یا کچن میں بچوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس کے ہلکے ذائقے کی وجہ سے، پیاز کھانا پکانے میں استعمال کے لیے بہترین ہے اور اسے سلاد میں کچا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پیاز کاٹنا آسان بنائیںبرطانیہ کی سپر مارکیٹ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سے منتخب اسٹورز پر Sunions  کو متعارف کرانے کے لئے پرجوش ہیں اور پیاز کی اس قسم کی مٹھاس سلاد سے لے کر گرم کھانوں تک مختلف قسم کے پکوانوں میں بالکل ٹھیک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خاص قسم کی پیاز  Sunions کی افزائش میں 30 سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے جب کہ اس پیاز میں جینیاتی طور پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انہیں قدرتی کراس بریڈنگ کے ذریعے اگایا گیا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.