حارث رؤف ننھے مداحوں کے دلوں میں بھی راج کرنے لگے

image
حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کے دوران ننھے بچے کی فرمائش پوری کرتے ہوئے اس کے ساتھ سیلفی بنوائی جو مداحوں کو بھاگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ننھے بچے کی فرمائش پوری کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی کیپ بھی بچے کو تحفے میں دی۔

@HarisRauf14

You are the best!! Thank you very very much!!

May ALLAH bless u with all the happiness and successes of this world and hereafter!! [email protected]_ @daniel86cricket @ImranRiazKhan @EmadZafar @TheRealPCBMedia pic.twitter.com/1E0gS0EO64

— Taha Qayyum (@TahaQayyum) January 13, 2022

حارث رؤف کا یہ انداز ان کے مداحوں میں اضافے کی وجہ بنا جبکہ ننھے بچوں نے بھی ان کے خوش اخلاق رویے کا خوب پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ: حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد ماسک پہن لیا

واضح رہے کہ حارث رؤف ان دنوں آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ کا حصہ تھے جس میں وہ میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے تھے۔

بگ بیش لیگ میں انہوں نے جمعرات کو اپنا آخری میچ کھیلا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے واپس وطن آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کا شاندار کیچ، آسٹریلوی کمنٹیٹر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

اس سے قبل حارث رؤف کی بگ بیش لیگ میں وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ میلبرن اسٹارز کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔

We've still got this celebration on repeat 🤣 😷 #TeamGreen @HarisRauf14 pic.twitter.com/gmDPgovNs6

— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 11, 2022

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ حارث رؤف نے پرتھ اسکارچر کے خلاف میچ میں بیٹر پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی جیب سے ماسک نکالا اور پہن لیا جبکہ اس سے قبل انہوں نے ہاتھوں کے اشارے سے سینیٹائزر سے بھی اپنے ہاتھ صاف کیے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف اور محمد حسنین کی شاندار بالنگ کا سلسلہ جاری

یاد رہے کہ حارث رؤف نے بگ بیش لیگ سیزن 11 میں 5 میچز کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

What was your favourite @HarisRauf14 moment this season? 💚#TeamGreen pic.twitter.com/EN0X0MxSBg

— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 14, 2022

علاوہ ازیں حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کھیلتے ہوئے اب تک کل 18 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 30 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سب سے زیادہ ایک میچ میں انہون نے 27 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.