الزامات کی سیاست کرنے والوں کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا اور نہ آئندہ ہے، عثمان بزدار

image

سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا اور نہ آئندہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سلیم بریار اور معاون خصوصی برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پنجاب احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔

عثمان بزدار کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے اپوزیشن کی ہر سازش ناکام ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈا کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی، اپوزیشن کی سیاست صرف بیان بازی تک محدود رہ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو نبھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.