سندھ میں ہر تکلیف کا سبب وفاقی حکومت ہے، قائم علی شاہ

image

قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہر تکلیف کا سبب وفاقی حکومت ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب جو حالات ہیں ایسا وقت پاکستان میں کبھی نہیں آیا، ہمارے چیئرمین نوجوان اور جذبات سے بھرپور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے 6 رکنی سینٹرل کمیٹی بنائی ہے، یوسف رضا گیلانی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ ظلم اور ناانصافی کے خلاف یہ تاریخی احتجاج ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر تکلیف کا سبب وفاقی حکومت ہے، وزیراعظم نے اعلانات تو کیئے مگر یو ٹرن لے لیتے ہیں۔

قائم علی شاہ نےکہا کہ ہم حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مارچ کر رہے ہیں، ہماری پرامن جدوجہد ہے مگر ان کو پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں کوئی بات آخری نہیں ہوتی، سندھ حکومت حالات کو دیکھ کر بلدیاتی نظام لائی ہے۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک اور جمہوریت کے لٸے بہت قربانیاں دی ہے، خان صاحب صرف کرسی کو دیکھ رہے ہیں عوام کے دکھوں کی ان کو کوٸی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 74 سال سے ملک میں ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی جو اب ہے، ملک کی عوام اب پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

قائم علی شاہ نے یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے چیٸرمین نوجوان ہیں ایسا کسی پارٹی کا نہیں ہے، بلاول صاحب نے فیصلا کیا ہے کہ اب عوام کے لٸے سڑکوں پر نکلیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ جمہوریت کی بقا کے لئے اور عوام کی خاطر ہے،27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ نکالیں گے لانگ مارچ شہید رانی بھی نکالے گے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.