کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی نا آسکی پولیس بری طرح ناکام ہوگئی۔
کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی نا آسکی، اسٹریٹ کراٸم اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں پولیس بری طرح ناکام ہوگئی۔ویسٹ اورنگی ٹاون میں ملزمان نے مویشی چارے کی دکان میں لوٹ مار کی، اورنگی مومن آباد میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔فوٹیج میں 2 نقاب پوش مسلح ملزمان کو دکان میں داخل ہوکر لوٹ مار کرتے دیکھا گیا، مسلح ملزمان نے دکان میں موجود افراد کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کے ساتھ ساتھ زد و کوب بھی کیا۔ڈاکو لوٹ مار کے دوران شہریوں کو خوف زدہ کرنے کییلئے تشدد کا نشانہ بناتے رہے، لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوٶں نے فاٸرنگ کرکے دکاندار کو زخمی بھی کیا۔دکاندار کو زخمی کرنے کے بعد مسلح ملزمان فاٸرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگۓ۔ Square Adsence 300X250