کیا آپ تصویر میں موجود دنیا کے لیجینڈری کرکٹرز کو پہچان سکتے ہیں؟

image
بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کے ہمراہ جوانی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔مداح یہ تصویر دیکھ کر تو حیران ہی رہ گئے کہ آخر یہ دونوں ہیں کون کیونکہ دونوں لیجنڈز کو پہنچاننا کافی مشکل تھا۔Happy birthday Kamblya!

The innumerable memories we have had both on & off the field are something I shall cherish forever.

Looking forward to hear from you on how 50 feels…😜😋

God bless you! pic.twitter.com/Tnx2rwJARa

— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) January 18, 2022 سچن ٹنڈولکر نے اپنے دوست ونود کامبلی کے ہمراہ تصویر ونود کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی جنہوں نے گزشتہ دنوں اپنی 50 ویں سالگرہ منائی ہے۔سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سالگرہ مبارک کامبلیا! میدان کے اندر اور باہر ہمارے پاس جو ان گنت یادیں رہی ہیں وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔انہوں نے سوال کیا کہ 50 سال کا ہونا کیسا محسوس ہوتا ہے اس کے بارے میں آپ سے سننے کا منتظر ہوں، خدا آپ کو خوش رکھے۔1989 میں کراچی میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کے ساتھ اپنے شاندار کیرئیر کا آغاز کرنے والے سچن ٹنڈولکر نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔کامبلی نے 1991 میں شارجہ میں پاکستان کے خلاف ون ڈے کے دوران اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ونود کامبلی نے بھارت کیلئے 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے کھیلے، بالترتیب 1 ہزار 84 اور 2 ہزار 477 رنز بنائے، جس میں تمام فارمیٹس میں چھ سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.