لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ ہانیہ عامر کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مختلف لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر ہر لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Sanaulla – The Big Store (@sanaullastore)
گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ دیسی لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
اس سے قبل بھی ادکارہ نے اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔