دپیکا پدوکون کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

image

بالی ووڈ کی صف اول کی خوبرو اداکارہ و ماڈل دپیکا پڈوکون کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سدھارتھ آنند کی اگلی اسپائی تھرلر فلم فائٹر میں دیپیکا پڈوکون اور اداکار ہریتک روشن پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

 اپنے ایک انٹرویو میں  اداکارہ  دپیکا پڈوکون نے  ہریتک روشن کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیا آپ نے ہمیں دیکھا ہے؟

 دپیکا  نے بتایا کہ  وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں، بعض اوقات بات کسی کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں نہیں ہوتی  بلکہ مجھے لگتا ہے کہ بہت سی چیزیں ہیں جیسے کہ صحیح اسکرپٹ، صحیح ہدایت کار، آپ کی زندگی کا صحیح وقت اور بہت سی چیزیں ہیں جو فیصلہ کرتی ہیں کہ (فلم کرنی ہے یا نہیں)۔

  دپیکا پڈوکون  نے مزید کہا کہ لہذا یہ دو غیر معمولی ستاروں کے ایک ساتھ آنے کا صحیح وقت ہے۔

خیال رہے کہ سدھارتھ آنند اس سے قبل ہریتک اور دیپیکا دونوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

 آنند نے دیپیکا کی کامیڈی بچنا اے حسینو کی ہدایت کاری کی، جبکہ ہریتک نے ان کے ساتھ دو فلموں، بینگ بینگ اور وار میں کام کیا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.