’نوازشریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق میرے بیان کوغلط پیش کیا جارہا ہے‘

image
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے میرے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ پر پیش کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق میرے بیان کو گھما پھرا کر پیش کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک پروگرام میں یہ بات چل رہی تھی کہ وزیراعظم عمران خان فیصلے خود کرتے ہیں یا کوئی اور، جس پر میں نے جواب دیا سارے فیصلے وزیراعظم خود لیتے ہیں۔

Spin being given to an answer of mine regarding nawaz sharif exit abroad. The discussion was about whether the PM takes decisions or someone else imposes decisions. I stated that the PM takes decisions. I was asked about the nawaz sharif exit decision in that context (1/2)

— Asad Umar (@Asad_Umar) January 23, 2022

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے قبل مجھ سے سوال پوچھا گیا جس پر میں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے کابینہ میں مشاورت ہوئی تھی اور نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا وزیراعظم کو باہر بھیجنے کے لیے میں نے بھی ووٹ دیا تھا لیکن بعد میں جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر انہیں باہر بھیجا گیا وہ غلط ثابت ہوئیں۔

As stated in the program, there was consultation & was finally decided in cabinet. No external force imposed it on us, hence i said decided by PM. I also voted to let him go. Later it became clear that medical reports on the basis of which decision was taken were falsified(2/2)

— Asad Umar (@Asad_Umar) January 23, 2022

واضح رہے وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا تاہم  جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیاگیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.