کیمرون فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

image
کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن کے میچ میں شائقین کی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔سینٹرل ریجن کیمرون کے گورنر نصیر پاؤل کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ، انہوں نے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک حادثے کی وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو وائرل ہو گئی ہے ، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کس طرح شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Six people are reported to have been killed and dozens hurt in a crush outside a stadium hosting an Africa Cup of Nations match in Cameroon.

Video footage showed football fans struggling to get access to the Paul Biya stadium in a neighbourhood of the capital Yaounde. pic.twitter.com/a6WLbFZORj

— Charles Ayitey (@CharlesAyitey_) January 24, 2022

ایک اور میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بچے بھگدڑ کے باعث بے ہوش ہو چکے ہیں۔

کیمرون کے دارالحکومت یانڈی کے پاؤل بی یا اسٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش 60 ہزار کی ہے مگر کورونا کے باعث انتظامیہ نے 80 فی صد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ تعداد سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر جمع ہوگئے تھے ، اور ہر کوئی اسٹیڈیم میں جانے کا خواہش مند تھا۔

میچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں سے بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ، معلوم کیا جائے گا ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.