وزارت آئی ٹی 600 نےزائد سرکاری اداروں کا ڈیٹا کلاؤڈ پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری آئی ٹی کی سربراہی میں کلاؤڈ بورڈ بنایا جائے گا۔وفاق کے 40 ڈویژنز اور600 منسلک اداروں کا ڈیٹا کلاؤڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری آئی ٹی کی سربراہی میں ملک میں پہلا کلاؤڈ بورڈ بنایا جائے گا جس کا دفتروزارت آئی ٹی میں ہوگا۔ بورڈمیں صوبائی چیف سیکرٹریزاورانڈسٹری کے نمائندے شامل ہونگے۔پاکستان میں بورڈ کلاؤڈ سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن کرے گا اور پھر اس کی رجسٹریشن کلاؤڈ سروس پرووائیڈر کی ہوگی جو فول پورف ڈیٹا سیکیورٹی کے معیار پر پورا اترے گا۔بورڈ کلاؤڈ میں سرمایہ کاری کا طریقہ کار وضع کرے گا اور جس محکمے کو جتنے عرصے کیلئے کلاؤڈ سروس درکار ہوگی، وہ آسانی سےاس کو فراہم کی جائے گی۔کلاؤڈ سروس پرووائیڈرز ڈیٹا کے تحفظ کیلئےعالمی پروٹوکولزکوفالو کرینگے اورکاروبار سمیت تمام ڈیٹا کا سرور پاکستان میں رکھنا لازمی ہوگا۔اس کا درآمدی بل کم ہوگا اور آن لائن کاروبار کیلئے ڈالرز کی منتقلی بھی رک سکےگی۔ یہ کلاؤڈ معیاری سروس مہیا کرے گی اور زائد المعیاد سافٹ وئیرنہیں چلائے جائیں گے۔