شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت

image
‏موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی۔

موٹروے پولیس نے کہا کہ ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے، متعلقہ افراد تک جلد پہنچ جائیں گے۔

موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم واقع کی مزید تحقیقات بھی کررہی ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رہنما تحریک انصاف شہبازگل نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں،اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا اور یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ  کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ غداروں کو پتہ ہے کہ خان اور اسکے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے۔

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ ہرقیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے جبکہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے

یاد رہے اس سے قبل سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تھے۔

شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہوا ہوں۔

 ان کے ساتھی کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔

 واضح رہے کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں15 mins agoموجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، نوید قمر

سید نوید قمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری...

39 mins agoوزیرِ اعظم سے رکنِ قومی اسمبلی برجیس طاہر کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی برجیس طاہر نے...

49 mins agoوزیراعظم کا شہبازگل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے کا نوٹس

شہبازشریف نے ڈاکٹر شہبازگل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے...

58 mins agoاس وقت ہماری حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے،فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری حکومت کی کوئی...

1 hour agoشہبازگل نے کار حادثے کو خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا

سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کار حادثے...

1 hour agoمفادات کی سیاست نے ملک تباہ کردیا، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست نے ملک تباہ...

-->

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.