عمران ملک  پاکستان میں ہوتے تو شاید اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہوتے،کامران اکمل

image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ عمران ملک پاکستان میں ہوتے تو اب تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق عمران ملک جن  کا تعلق جموں اور کشمیر سے ہے، نے جاری انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی تیز رفتاری سے سرخیوں میں جگہ بنائی ہے اور فی الحال جاری مقابلے میں اپنی فرنچائز کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہیں۔

کامران اکمل، جو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہیں، اس حقیقت سے بھی متاثر ہوئے کہ بھارت اب پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تیز گیند باز پیدا کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر  عمران ملک پاکستان میں ہوتے تو شاید بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے۔

وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ ہر میچ کے بعد، اس کا اسپیڈ چارٹ آتا ہے جہاں وہ 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتا ہے اور یہ کم نہیں ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے، بھارتی  کرکٹ میں معیاری تیز گیند بازوں کی کمی تھی، لیکن اب ان کے پاس نودیپ سینی، (محمد) سراج، (محمد) شامی، اور (جسپریت) بمراہ جیسے تیز گیند بازوں کی بہتات ہے یہاں تک کہ امیش یادو بھی خوبصورت گیند بازی کر رہے ہیں، 10-12 تیز گیند بازوں کے ساتھ بھارتی  سلیکٹرز کے لیے انتخاب کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

کامران اکمل نے میچورٹی دکھانے اور نوجوان تیز گیند باز کو پورا سیزن کھیلنے کی اجازت دینے پر بھارتی کرکٹ کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سیزن میں اس نے صرف ایک یا دو  میچ کھیلے تھے اگر وہ پاکستان میں ہوتا تو یقیناً ہمارے لیے کھیلتا لیکن بھارتی  کرکٹ نے عمران  ملک کو آئی پی ایل کے پورے سیزن میں کھیلنے کا موقع دے کر کافی پختگی دکھائی۔

مزید پڑھیں40 mins agoپاکستانی خاتون کرکٹر کا بلے کے ساتھ ویڈنگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی خاتون کرکٹر کا بیٹنگ ویڈنگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل...

1 hour agoکیا آپ تصویر میں موجود 5 فرق تلاش کر سکتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی...

1 hour agoسال 2022 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اتھلیٹ کون ؟

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار فٹ...

2 hours agoمحمد رضوان کو آرام دیا گیا تو سرفراز کھیلنے کے مستحق ہیں،شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ...

2 hours agoآئی سی سی نے رمیز راجہ کی چار ملکی سیریز کی تجویز کو مسترد نہیں کیا،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا...

4 hours agoپی سی بی کا ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹرز کے لئے علیحدہ کنٹریکٹ پر غور

پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹرز کے لیے مختلف...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.