اگر تم لوگوں میں جرات ہے تو راستے کھول کر دکھا دو، فواد چودھری

image

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر تم لوگوں میں جرات ہے تو راستے کھول کر دکھا دو، لوگوں کو نکلنے دو پھر دیکھنا کس طرح سے لوگ وہاں پہنچیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں راناثناء اللہ کی پریس کانفرنس سن رہا تھا، وہ کہہ رہے تھے پورے پنجاب سے لوگ نہیں نکلے، رانا ثناء اللہ ایک بار راستے کھول کر تو دیکھو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت اورکابینہ میں تمام ارکان ضمانتوں پر ہیں، وزیر اعظم بھی لوٹ مار میں ضمانت پر ہے۔

سابق وزیراطلاعات نے کہا کہ ہر ضلع کے اندر تین دن سے آپریشنز ہورہے ہیں، ہماری جوڈیشری کہہ رہی ہے کہ آپ لوگ ٹی وی نہیں دیکھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا دوسرے صوبوں سے رابطہ بالکل منقطع ہے،اسلام آباد کو مکمل کٹ کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.