گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور

image

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر امجد علی کو گورنر نامزد کر دیا اور نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر اسمبلی امجد علی گورنر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا استعفیٰ منظور کر لیا

صدر مملکت نے گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر سید امجد علی کی نئے گورنر کی تعیناتی تک بطور گورنر گلگت بلتستان نامزدگی بھی کردی

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan)

واضح رہے کہ راجہ جلال حسین نے 30 ستمبر 2018 کو گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ، گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر بلوچستان پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.